بدھ 8 جولائی 2026 - 12:55
ایرانی فوج کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ؛ تمام امریکی اڈوں کو ہدف بنانے کی وارننگ

حوزہ/ ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں واقع امریکی فوج کے شیخ عیسیٰ اڈے پر آج علی الصبح ڈرون حملہ کیا گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ کی جانب سے جنوبی ایران کے فوجی اور غیر فوجی علاقوں پر حملوں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں واقع امریکی فوج کے شیخ عیسیٰ اڈے پر آج علی الصبح ڈرون حملہ کیا گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ کی جانب سے جنوبی ایران کے فوجی اور غیر فوجی علاقوں پر حملوں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی ہے۔

ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، دشمن امریکہ کی حالیہ جارحیت اور 14 شقوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے حملہ آور ڈرونز نے بحرین میں قائم امریکی فوج کے شیخ عیسیٰ اڈے پر موجود دشمن افواج کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی کھلی اور بار بار خلاف ورزی کے نتائج اسے بھگتنا ہوں گے، اور خطے میں موجود امریکہ کے تمام فوجی اڈے ایرانی فوج کے ڈرون حملوں کے لیے جائز ہدف ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha